کراچی: (دنیا نیوز) کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا، انٹرنیشنل اتھلیٹ رمیز ابراہیم نے وزیراعلی سندھ سے بھی اپیل کر دی۔
شہریوں کو مزید بیماریوں سے بچاو کیلئے فٹنس جم سے پابندی اٹھاؤ، جمز اور ہیلتھ سینٹرز کھولنے کے لئے کراچی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی کو خط لکھا ہے۔ صدر محمد اقبال کا کہنا ہے کہ جیم میں تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
انٹرنیشنل ایتھلیٹ و باڈی بلڈر رمیز ابراھیم نے بھی حکومت سے جمز کھولنے کی اپیل کر دی۔ کمشنر کراچی کو خط میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے لوگوں میں شوگر اور دل کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔