سندھ ہائیکورٹ: ذخیرہ اندوزری سے متعلق کیس، ڈویژنل کمشنر سے رپورٹ طلب

Last Updated On 14 April,2020 02:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ذخیرہ اندوزری اور اشیا ضروریہ مہنگی فروخت کرنے سے متعلق کیس میں صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا 100 روپے والا سینیٹائزر 900 سے بھی زائد میں مل رہا ہے، بتایا جائے کہ ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کیا کارروائی ہوئی ؟ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نے کہا 5 روپے والا ماسک 50 سے 60 روپے میں بیجا جا رہا ہے تاہم ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار چھاپے مار رہے ہیں۔

جسٹس مظہر نے کہا کوئی ایک علاقہ بتا دیں جہاں حکومت نے کارروائی کی ہو، ماسک ، سینیٹائزر اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہوگیا۔ عدالت نے دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں کروانے کی ہدایت کی۔