لاہور: (دنیا نیوز) صحت کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی، سائنسدانوں نے ملیریا کا پھیلاؤ روکنے والے جرثومے دریافت کر لئے۔
طبی جریدے نیچر کمیونیکشین میں شائع تحقیق کے مطابق "مائیکرو اسپوریڈیا، ایم بی" جرثومے مچھروں میں ملیریا کے پھیلاؤ کو روکتے ہیں، کینیا میں کی گئی تحقیق کے مطابق جن مچھروں میں نئے جرثومے تھے ان میں ملیریا نہیں پایا گیا۔
سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اہم دریافت سے ملیریا کے انسانوں میں پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا، سائنسدان ہر سال دنیا بھر میں 21 کروڑ 20 لاکھ انسان متاثر ہوتے ہیں۔