ایپل نے نیا فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا

Last Updated On 04 May,2020 10:24 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک ایسے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس کی مدد سے صارفین ماسک اتارے بغیر اپنے آئی فون کو ان لاک کر سکیں گے۔

آئی او ایس 13.5 کے بیٹا ورژن میں موجود اس فیچر کی بدولت چہرے کا ماسک اتارے بغیر آئی فون صارف کی شناخت کر سکے گا۔ یعنی فیس آئی ڈی ٹول میں تو آئی فون کو ماسک اتارے بغیر ان لاک نہیں کیا جاسکے گا مگر پاس کوڈ ان لاک آپشن اس کی جگہ لے گا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ نیا ورژن کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

اس نئے ورژن میں کانٹیکیٹ ٹریسنگ کو بھی متعارف کرایا جائے گا جس کی بدولت صارفین کو ایسے افراد کی شناخت میں مدد ملے گی جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہو۔