ٹک ٹاک ایپ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ، 2 ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ

Last Updated On 03 May,2020 10:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ایک اندازے کے مطابق ٹک ٹاک کو دنیا بھر کے صارفین نے گزشتہ پانچ ماہ میں تقریباً 5 کروڑ سے زائد بار انسٹال کیا۔ حالیہ اضافے کے بعد اس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی مقبولیت میں کورونا وائرس کا بنیادی کردیا ہے۔ دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی صورتحال میں لوگ اسے دھڑا دھڑ انسٹال کر رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ لوگ فارغ وقت گزارنے کیلئے ٹک ٹاک کو پسند کر رہے ہیں اور اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرے لوگوں کیساتھ شیئر کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہندوستان وہ ملک ہے جہاں اس کے صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

ہندوستان میں ٹک ٹاک کو انسٹال کرنے کی شرح 30 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ چین میں 9.7 اور امریکا میں 8.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ویڈیو شیئرنگ ایپ میں لوگ اپنی 15 سکینڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔