کورونا وائرس 2019ء کے آخر میں کئی ملکوں تک پھیل چکا تھا:برطانوی تحقیق میں انکشاف

Last Updated On 06 May,2020 06:37 pm

لندن: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق سائنسدانوں نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس گزشتہ سال کے آخر میں تیزی سے دنیا میں پھیلا۔

برطانوی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ کورونا وائرس 2019ء کے آخر میں کئی ملکوں میں پھیل چکا تھا، یونیورسٹی کالج لندن کے جینیاتی ماہرین کی تحقیق معروف طبی جریدے میں شائع ہوئیں ۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ساڑھے 7 ہزار مریضوں سے وائرس کے سیمپل حاصل کئے گئے، موجودہ وائرس کی 198 مختلف جینیاتی ساخت اس وقت موجود ہیں، کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں وائرس کی تمام جینیاتی ساخت پائی گئیں۔

اس سے قبل فرانسیسی سائنسدانوں نے بھی انکشاف کیا کہ ملک میں کورونا کا پہلا کیس 27 دسمبر کو آیا۔

امریکی ریاست نیوجرزی میں واقع کاؤنٹی کے میئر نے دعویٰ کیا کہ انہیں نومبر 2019 میں کورونا وائرس ہوا تھا، بیلے وائل کے میئر کا کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

میئرمائیکل میل ہام کا کہنا تھا کہ نومبر 2019ء میں تیز بخار، گلا خراب ہوا جو تین ہفتے جاری رہا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھی کورونا کا ایک کیس کی ہسٹری دسمبر تک ٹریس ہوئی۔
 

Advertisement