کورونا کا علاج: پاکستانی ماہرین 2 ادویات کو ملانے کیلئے کوشاں

Last Updated On 24 May,2020 11:11 pm

اسلام آباد (روزنامہ دنیا) چیئرمین ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ ادویات اور ٹیسٹنگ سہولیات کے اشتراک سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیتھالوجیکل سائنس کے ماہرین ارتھرومائسن اور ہائیڈرواوکیسکلو رکن جیسی ادویات کو ملانے ( کمبی نیشن) میں مصروف ہیں اور توقع ہے نئی ادویات اور پلازما تھراپی کورونا وائرس کے علاج میں مفید ثابت ہوگی۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں پولی چین ری ایکشن ٹیسٹنگ کی کافی تعداد میں مشینیں موجود ہیں جنہیں درست حالت میں لا کر کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔