واشنگٹن: (دنیا نیوز) کورونا کے علاج کے لئے جس دوا کے استعمال کی امریکی صدر ترویج کرتے رہے وہ مریضوں کی موت کا سبب بن رہی ہے
طبی جریدے "لینسٹ " میں شائع نئی تحقیق کے مطابق کورونا کے جن مریضوں کو ہائیڈروکسی کلورو کوئین یا اس سے ملتی جلتی دوا دی گئی ان میں نہ صرف اموات کی شرح زیادہ ہوگئی بلکہ دل کی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تحقیق میں 96 ہزار مریضوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونڈل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھاکہ وہ باقاعدگی سے "ہائیڈروکسی کلورو کوئین"دوا کا استعمال کرتے ہیں۔