وزیراعلیٰ پنجاب سے یاسمین راشد کی ملاقات، کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت

Last Updated On 23 May,2020 03:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی جس میں کورونا سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے ایس او پیز پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے، شہریوں کو بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، ٹرانسپورٹ اور ٹرین چلنے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں لیکن احتیاط بہت ضروری ہے، اجتماعی طور پر اپنا طرز زندگی اور سوچ کو بدلنا ہوگا۔
 

Advertisement