لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں دو صوبائی وزراء کورونا وائرس کا شکار ہوئے، صوبائی وزیر برائے لٹریسی راجہ راشد حفیظ اور صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک مہلک وباء کا نشانہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے، مہلک وباء کا نشانہ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک بن گئے ہیں، جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق خاندان کے باقی افراد کی ٹیسٹ رپورٹ شام تک آ جائے گی، وزیر توانائی اپنے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے با خبر رکھیں گے۔ وزیر توانائی نے اپنے چاہنے والوں سے جلد صحت یابی اور دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
صوبائی وزیر برائے لٹریسی راجہ راشد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ صوبائی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان سے منسلک تمام لوگ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو آئسولیشن میں رکھیں، انھوں نے عوام سے جلدصحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔#CoronaUpdate @RajaRashidHafiz @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/oPw4BM9Xp7
— Info News Network (@INN_NewsPk) May 23, 2020
دوسری طرف صوبائی وزیر برائے لٹریسی راجہ راشد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ صوبائی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان سے منسلک تمام لوگ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور خود کو آئسولیشن میں رکھیں، انھوں نے عوام سے جلدصحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔