2 مہینے تک سبزی اور پھل کھا کر اپنے دل کو توانا بنائیں

Last Updated On 27 May,2020 11:33 am

بوسٹن: (روزنامہ دنیا) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کوئی بھی فرد صرف دو ماہ یا آٹھ ہفتے تک اپنی خوراک میں پھل اور سبزیوں کا تناسب بڑھادے تو اس کے دل پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے دوران شرکا کو 3 اقسام کی غذائیں کھلائی گئیں، ایک گروپ کو ڈائٹری اپروچس ٹو سٹاپ ہائپرٹیشن، دوسرے کو عام مغربی کھانے اور تیسرے گروپ کو پھل اور سبزیاں دی گئیں۔

تحقیق میں غذا اور دل کے باہمی تعلق پر غور کیا گیا اور حیرت انگیز طور پر پھل اور سبزیاں دل کیلئے بہت مفید ثابت ہوئیں اور یہ مقابلہ جیت لیا۔