ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے دوا کی منظوری دے دی، 11 جون سے استعمال کی جائے گی۔
ایوی فیور نامی یہ پہلی میڈیسن روس نے سرکاری طور پر کورونا وائرس کے خلاف استعمال کرنے کے لیے منظور کی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس دوا کو 330 افراد پر آزمایا گیا جس کے 4 روز ہی میں اچھے نتائج سامنے آئے، یہ دوا ایک ماہ میں 60 ہزار مریضوں کو دی جائے گی۔
روسی حکام اسے گیم جینجر قرار دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے جاپان بھی اس دوا کی منظوری دے چکا ہے۔