پیلے دھبے والا اور وزن میں بھاری تربوز ہی میٹھا ہوگا

Last Updated On 27 May,2020 11:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) تربوز کا ذائقہ اس وقت بھاتا ہے جب وہ میٹھا اور پکا ہوا ہو، ایسے تربوز کی شناخت کرنے کیلئے 4 باتوں کا خیال رکھیں۔

تربوز کی گولائی یکساں ہو اور وہ ہموار ہو۔ تربوز کو ہاتھ میں اٹھا کر ضرور دیکھیں اور تسلی کریں کہ اس کا وزن اس کی جسامت سے زیادہ ہونا چا ہئے۔ تربوز پر ایک طرف پیلا دھبہ جتنا گہرا ہوگا پھل اتنا ہی میٹھا ہوگا۔ تربوز کی رنگت گہری لیکن کم چمکیلی یعنی بھدی ہونی چاہئے۔

ماہرین نے بھی ایک تحقیق کے بعد اپنی حتمی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیلے دھبے والا اور اپنی جسامت سے زیادہ وزن والا تربوز ہی میٹھا ہوگا۔