کورونا مریضوں کیلئے امیونوگلوبن جی کی تیاری شروع

Last Updated On 29 May,2020 09:11 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پلازما کے بعد کورونا کے مریضوں کیلئے امیونو گلوبن جی (آئی جی جی) بنانا شروع کر دیا جو کورونا سے متاثرہ دل کے مریضوں کیلئے مفید تھراپی سمجھی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا پلازما چونکہ دل کے مریضوں کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے اس لئے پلازما کے اندر امیونوگلوبن جی (آئی جی جی) کی مریض کو ضرورت ہوتی ہے، اسے نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور جلد سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے تقسیم کیا جائے گا۔