لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے دوران پاکستانی برآمد کنندگان کو امریکا، یورپ اور کینیڈا سے فیس ماسک کے بڑے آرڈر موصول ہونا شرو ع ہوگئے ہیں جس سے صنعتی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹر پر لکھا کہ کچھ برآمد کنندگان کو امریکا، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈرز ملے ہیں۔
I have received information that some exporters have obtained large orders for face masks from US, Canada and Europe . This is a major breakthrough and I congratulate them for this achievement. 1/2@aliya_hamza @pid_gov @ImranKhanPTI @appcsocialmedia
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 28, 2020
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے اور وہ اس کامیابی پر برآمد کنندگان کو مبارک باد دیتے ہیں۔ مختلف اور نئی برآمدات کی طرف جانا حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے، دوسرے برآمدکنندگان تک یہ معلومات پہنچانے کا مقصد اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
It is part of our strategy to diversify into new segments and this has been achieved by the exporters through their own efforts. I’m sharing this information with others to encourage them to seek more orders from different parts of the world 2/2 @RadioPakistan @PTVNewsOfficial
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 28, 2020
انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اس لیے کر رہی ہے تاکہ وہ دنیا کے مختلف حصوں سے مزید آرڈرز حاصل کرسکیں۔