دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوگئی

Last Updated On 28 May,2020 04:13 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد 58 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

یورپ اور امریکا کے بعد اب لاطینی امریکا مہلک وائرس کی لپیٹ میں آگیا۔ برازیل میں مہلک وبا سے مزید 1148 ہلاکتوں کے بعد تعداد 25 ہزار 697 ہو گئی، میکسیکو میں مزید 501 افراد لقمہ اجل بنے، ہلاکتیں 8 ہزار 134 ہو گئیں۔

چلی میں مزید 35 افراد زندگی ہار گئے، تعداد 841 ہوگئی، امریکا میں مزید 1535 افراد جان سے گئے، اموات ایک لاکھ 2 ہزار 107 ہوگئیں اور برطانیہ میں 412 افراد لقمہ اجل بنے، تعداد 37 ہزار 460 ہو گئی۔ برطانیہ نے سفری پابندیوں کے باعث شمالی کوریا میں اپنا سفارت خانہ بند کر کے سفارتی عملہ واپس بلا لیا۔

امریکہ بدستور کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ چکی ہے، برازیل 4 لاکھ 15 کیسز کے ساتھ دوسرے اور روس 3 لاکھ 70 ہزار کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
 

Advertisement