عمان: (روزنامہ دنیا) اردن میں جوہری نے ہیروں اور سونے سے جڑا کورونا وائرس ہار بنا ڈالا۔
جوہری کا کہنا ہے کہ جگمگاتا کورونا وائرس چاہیں تو گلے میں لٹکالیں، اس طرح کے منفرد کورونا زیورات تیار کرنے کا مقصد اس وبائی مرض کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوہری کی دکان میں موجود ماسک پہنے ہوئے ایک خاتون کورونا جیولری پہن رہی ہے اور دیگر خواتین کافی انہماک سے جیولری کو دیکھ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس جیولری کی تعریف کی جارہی ہے تاہم چند صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔