لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنا اور عوام کو بھوک سے بچانا ہے، اپوزیشن نے قومی یکجہتی کو تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بیان میں کہا ہے کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں، عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر رہی، آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا وباء پر زبانی جمع خرچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اور جامع حکمت عملی اپنائی، وزیراعظم نے وقت ضائع کئے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے، اپوزیشن واویلا مچاتی رہی اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ذاتی مفادت کیلئے اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔