کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا وائرس کے 573 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2327 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اس دوران 542 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 8515 ہوگئی ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا عوام کو احتیاط کرنی چاہیے، احتیاط کے بغیر کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں۔