نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا کلینکل ٹرائل روک دیا، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی، 23 لاکھ 66 ہزار 551 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ دواہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا کلینکل ٹرائل عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کر دی ہے، ماہرین کے مطابق یہ دوا کورونا کے مریضوں میں موت کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ بھی یہ دوا کھا تے رہے ہیں جبکہ برازیل اس خدشے کے باوجود کلوروکین کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔ جاپان نے دو سال سے کم عمر بچوں کو ماسک پہننے سے روک دیا کیونکہ اس سے انھیں سانس لینے میں دشواری اور دم گھٹنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار تک پہنچ گئی،متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ 23 لاکھ 66 ہزار 551 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا میں مزید 505 افراد ہلاک ہوئے، تعداد 99 ہزار 805 ہو گئی۔ برزایل میں مزید 806، میکسیکو میں 215، پیرو میں 173، بھارت میں 148، برطانیہ میں 121 افراد لقمہ اجل بنے۔