پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1347 نئے کیسز سامنے آ گئے

Last Updated On 25 May,2020 03:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1347 نئے کیس سامنے آ گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 20077 ہو گئی۔ میو ہسپتال میں 9 تصدیق شدہ اور 19 مشتبہ مریض داخل ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 337 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی کورونا وائرس کے تصدیق شدہ و مشتبہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، سی ای او میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9 تصدیق شدہ جبکہ 19 مشتبہ مریض داخل ہوئے ہیں. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے میو ہسپتال دو افراد جاں بحق ہوئے.

ڈاکٹر سلمان حسیب نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں دو مریض وائرس کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 197225 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
 

Advertisement