کورونا ٹیسٹ کرنیوالی لیبارٹریاں عید کے دنوں میں بھی کام کریں گی

Last Updated On 24 May,2020 01:00 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریاں عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا عید الفطر کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت پرائمری اینڈ سکینڈری کے مطابق عید کے پہلے روز سنگل شفٹ میں کام ہو گا۔ عید کے باقی دو روز 2شفٹوں میں کام ہو گا۔

سیمپل لوڈ کو دیکھتے ہوئے شفٹوں کی تعداد کم زیادہ کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔