اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 32 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 133 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 2164 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہزار 601 تک پہنچ گئی، سندھ میں 21 ہزار 645، پنجاب 19 ہزار 557، خیبرپختونخوا 7 ہزار 685 اور بلوچستان میں 3 ہزار 306 کیسز ہیں۔
ملک بھر میں اب تک 17 ہزار 198 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔