لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آفس سیکرٹری بدر شہباز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے جس پر شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے آفس سیکرٹری بدر شہباز نے عید کی نماز شہباز شریف کے گھر میں ان کے ساتھ ادا کی تھی۔ بدر شہباز کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد شہباز شریف نے تمام افراد کا گھر میں داخلہ بند کر دیا اور خود کو قرنطنیہ کر لیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف دوسری مرتبہ قرنطینہ میں گئے ہیں، اس سے قبل جب وہ 2 ماہ پہلے لندن سے لوٹے تھے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خودساختہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔