ریڈیو پاکستان کے دو ملازمین کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

Last Updated On 28 May,2020 07:17 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ریڈیو پاکستان کے ملازمین سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو زبان کی نیوز ریڈر ہما ظفر وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اشفاق ریڈیو پاکستان کے مستقل ملازم تھے جبکہ ہما ظفر کنٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والے نیوز ریڈر تھیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں قومی خبریں پڑھ رہی تھیں۔

ہما ظفر نے بیرون ملک سے نفسیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی حاصل کر رکھی تھی۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز اور دیگر اعلیٰ حکام نے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔
 

 

Advertisement