کورونا وائرس: نامور گلوکاروں نے خصوصی گانا جاری کر دیا

Last Updated On 28 May,2020 08:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور گلوکاروں نے کورونا وائرس کی مشکل گھڑی میں عوام کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے خصوصی گانا جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوام کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار میدان میں آگئے ہیں۔ گلوکاروں نے اِس آزمائشی دور میں عوام کو ہمت دینے کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا ایک خصوصی گانا جاری کیا ہے جس کی ویڈیو علی ظفر نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں علی ظفر، حدیقہ کیانی، عاصم اظہر، نبیل شوکت، ساحرعلی بگا اورشفقت امانت علی خوبصورت آوازوں میں کورونا کا خصوصی گانا گا رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔