لاہور: (روزنامہ دنیا) ایک نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ دودھ کا استعمال ادھیڑ عمری میں خواتین کی ہڈیوں کو کمزوری سے نہیں بچا سکتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیق کے دوران دودھ اور ڈیری مصنوعات کے استعمال سے ریڑھ اور کولہوں کی ہڈیوں پر آنے والے نتائج پر غور کیا گیا، تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین میں روزانہ کی بنیاد پر دودھ اور اس سے بنی پراڈکٹس کے استعمال سے بھی ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے نہ ہی ہڈیوں کے کمزور ہونے کا عمل آہستہ ہوتا ہے۔
محقق سٹیفنی فاؤبیئن کا کہنا تھا کہ دودھ کے علاوہ سب ہی غذائیں جیسے کہ پھل، سبزیاں، چکی کے آٹے کی روٹی، دالیں، پروٹین، مچھلی کا استعمال خواتین میں ادھیڑ عمری میں ہڈیوں کے کمزور ہونے کے عمل کو کم کر سکتی ہیں۔