کورونا علاج کیلئے سنا مکی کی افادیت ثابت نہیں ہوئی: طبی ماہر

Last Updated On 10 June,2020 12:12 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) طبی ماہر نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے سوشل میڈیا پر جڑی بوٹی سنا مکی کے حوالے سے بتائی گئی افادیت کی تردید کر دی۔

سنا مکی ایک عام جڑی بوٹی ہے جسے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یہ بات ابھی تک ثابت نہیں ہوئی کہ اس کا استعمال جان لیوا پھیپھڑوں کے انفیکشن یا عالمی وبا کورونا وائرس میں مفید ہے۔

امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے ٹویٹس کے ذریعے وضاحت کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کے علاج میں سنا مکی کے مفید ہونے کے کوئی واضح ثبوت نہیں ملتے مگر اس کے کثرت سے استعمال کے کئی نقصانات ضرور سامنے آئے ہیں۔ سنا مکی کا وافر مقدار میں استعمال نہایت خطرناک ثابت ہوتا ہے۔