لاہور: (ویب ڈیسک) چند روز سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے سوشل میڈیا پر جڑی بوٹی سنا مکی کی افادیت بتائی جارہی ہے لیکن اب ماہرین طب نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی خبروں کو بے بنیاد اور جعلی قرار دیدیا۔
طبی ماہرین کے مطابق سنا مکی ایک عام جڑی بوٹی ہے جسے پیٹ اور آنتوں کی بیماریوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے مگر یہ بات ابھی تک ثابت نہیں ہوئی ہے کہ اس کا استعمال جان لیوا پھیپھڑوں کےانفیکشن یا عالمی وبا کورونا وائرس میں مفید ہے۔
امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ اپر چیساپیک ہیلتھ میں بطور چیف آف انفیکشن ڈیزیز فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنی ٹوئٹر پوسٹس کے ذریعے وضاحت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کے علاج میں سنا مکی کے مفید ہونے کے کوئی واضح ثبوت نہیں ملتے مگر اس کے کثرت سے استعمال کے کئی نقصانات ضرور سامنے آئے ہیں۔
Myth: Herbs, supplements, sanna makki, special diets and vitamins are harmless. Take them to boost your immunity against CIVID. What’s the downside?
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
Fact: The benefits of these substances are unclear; their occasional side effects are well documented
This thread explains...
1/
اس کے بعد انہوں نے تین سال پرانا دی گارڈین میں شائع ہونے والا مضمون اپنی ٹویٹ میں شیئر کیا جو جڑی بوٹیوں کے نقصان دہ اثرات سے متعلق تھا۔
مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں بتایا کہ چین اور ایشیا میں روایتی جڑی بوٹیوں میں 61 فیصد آرسینک، سیسا (لیڈ) ، کیڈمیئم، پایا جاتا ہے جب کہ ان جڑی بوٹیوں کا استعمال گردے اور جگر کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔
Traditional Asian/Chinese herbs can cause kidney or liver damage.
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
High concentrations of arsenic, lead, cadmium were found in 61% of herbs. https://t.co/n1R1QJssBw
2/
ڈاکٹر فہیم یونس نے اپنی اگلی ٹوئٹ میں وٹامنز لینے کے حوالے سے ایک مضمون شیئر کیا جس کے تحت انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے وٹامنز کا استعمال مفید ہے وہ بھی اگر آپ میں وٹامنز کی کمی ہو تو، کیونکہ وٹامنز کی زیادتی کی صورت میں بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔
Vitamins are helpful if you’re deficient. But taking them blindly, risks overdose
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
Overdose of Vit B/C can cause nerve/liver damage
Overdose of Vit A/D/E/K can cause nausea, irregular heart beat, stroke
How’d you know when its excessive?
3/https://t.co/1gA6G6nYc5
انہوں نے کہا کہ وٹامن سی کی زیادتی اعصاب یا جگر کو نقصان پہنچا سکتی ہے جب کہ وٹامن اے، ڈی ای کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی صحت خراب، متلی، اور دل کی دھڑکن تیز ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر فہیم یونس کا سنا مکی کے استعمال سے متعلق کہنا تھا کہ اس کا وافر مقدار میں استعمال کرنا بھی نہایت خطرناک ثابت ہوتا ہے، اس کے استعمال سے پیٹ درد، ڈائریا، متلی، الیکٹرولائٹ کا غیر متوازن ہو جانا شامل ہے ۔
Sanna Makki (Senna) is a potent laxative. We sometimes use it for colonoscopy prep:)
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
It can cause abdominal cramps, diarrhea, pain, nausea, electrolyte imbalance
4/ https://t.co/7AYyJFLh0g
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اومیگا تھری کا استعمال کے لیے آم ، ہرے پتے، ادرک اور سبزیوں وغیرہ سے متعلق بھی کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ ان کے استعمال سے قوت مدافعت مضبوط یا کووڈ 19 سے بچاؤ ممکن ہے۔
Omega-3, garlic, mangoes, green tea etc have no documented or measurable effect on immunity or protecting against COVID
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
They serve as distractions and false sense of security.
(Like wearing headphones for music while driving distracts us from traffic rules/ auditory cues)
5/
ڈاکٹر فہیم نے کہا کہ اسی طرح زنک کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی صورت میں متلی، اُلٹیاں ، پیٹ درد اور قوت مدافعت کمزور ہو سکتی ہے جب کہ ہڈیوں کے بھی کمزور ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
Zinc overdose can cause not just nausea, vomiting and abdominal pain but also REDUCE immunity and bone density.
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
Zinc can also impact the absorption of your regular potentially lifesaving medications.
6/https://t.co/W7S84jyZ5D
آخر میں انہوں نے ٹویٹ میں سوشل میڈیا پر سنا مکی کو کورونا وائرس کا علاج بتائے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ اگر کوئی غذائیت کی کمی کا شکار ہے تو اس وبا کے دوران وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے غذائیت سے بھر پور غذا کا استعمال کرے۔
Summary:
— Faheem Younus, MD (@FaheemYounus) June 8, 2020
If you’re deficient in a nutrient, take it
Blind/excessive use may cause:
Medical side effects
Waste of money/energy
False sense of security
Sustainability issues
Distraction
Instead FOCUS on what works and SUSTAIN it:
6ft dist./avoid crowds
Handwashing
Mask
End/
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال پیسوں اور وقت کا ضیاع ہے، اس کے نتیجے میں آ پ کو صحت سے متعلق مشکلات لا حق ہو سکتی ہیں۔
ڈاکٹر فہیم کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ گروپ کی ویڈیوز اور جعلی خبروں پر کان دھرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مجمع میں جانے سے گریز کریں، 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور ماسک کا لازمی استعمال کریں ۔
دوسری جانب اس وبا کے دوران کراچی کے آئسولیشن وارڈ میں فرائض انجام دینے والی ایک ینگ ڈاکٹر کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سنا مکی کا استعمال کورونا وائرس کے لیے مفید نہیں ہے ۔
مقامی ڈاکٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنا مکی پیٹ کی بیماریوں میں استعمال کی جا سکتی ہے مگر اس کا استعما ل پھیپھڑوں کے انفیکشن میں معاون نہیں ہے، سنا مکی گیسٹرو انٹیسٹائنل ہربل دوا ہے ، اس کے استعمال سے متلی اور ڈائریا ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر کی سطح گر سکتی ہے جو کہ صحت کے لیے مہلک ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سنا مکی کو کورونا کا علاج قرار دے رہے ہیں، کورونا مریضوں کا صحت یاب ہونا ان کے قوت مدافعت کے مضبوط ہونے پر انحصار کرتا ہے لیکن سنا مکی پھیپھڑوں میں موجود وائرس کے علاج کا سبب نہیں بن سکتی۔