بغیر ماسک کسی کو سرکاری دفتر میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے: عثمان بزدار

Last Updated On 09 June,2020 12:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بغیر ماسک کسی کو بھی سرکاری دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ماسک پہننے کی پابندی سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں ہوگا، سرکاری دفاتر میں کام کے لئے آنے والے شہریوں کو بھی ماسک لازمی پہننا ہوگا، ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ دھونا سماجی ذمہ داری کا درجہ اختیار کرچکی ہے، احتیاط کرنے ہی میں سلامتی اور تحفظ ہے۔
 

Advertisement