لندن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 782 ہو گئی، برازیل میں مزید 813، امریکا میں 586 اور میکسیکو میں 354 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 71 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی، اب تک 35 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، امریکا میں مرنے والوں کی تعداد اب تک ایک لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ برطانیہ میں 40 ہزار 597 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
روس میں مزید 112، بھارت میں مزید 266 اور ایران میں 70 اموات ہوئیں، اٹلی میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کو قبرستانوں میں جگہ نہ مل سکی، مسلم تنظیموں نے حکومت سے قبرستان میں اضافی جگہ مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اُدھر قطر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 70 ہزار 158، بنگلہ دیش میں 68 ہزار 504، ترکی ایک لاکھ 71 ہزار 121، جرمنی ایک لاکھ 86 ہزار 233، کینیڈا 96 ہزار 244 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ کہ علامتوں کے بغیر بھی وبا پھیلتی ہے، نوجوان اور صحت مند افراد جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں، کبھی بھی علامات کی نشوونما نہیں کرتے ہیں۔