نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا بے اثر پھیلاؤ بہت کم ہے، وائرس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اس پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ کہ علامتوں کے بغیر بھی وبا پھیلتی ہے، نوجوان اور صحت مند افراد جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں، کبھی بھی علامات کی نشوونما نہیں کرتے ہیں۔
عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو فوری طور پر متاثرہ افراد کی شناخت کر کے انہیں الگ کر دینا چاہیے، محققین نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسیمپوٹومیٹک انفیکشن کی وجہ سے اس مرض پر قابو پانا مشکل ہوسکتا ہے۔