چین: کورونا کی متوقع ویکسین کی انسانی آزمائش کی اجازت

Last Updated On 25 June,2020 09:36 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چینی حکام نے نوول کورونا وائرس کی متوقع ویکسین کی انسانی آزمائش کی منظوری دیدی۔ یہ بات چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت کام کرنیوالے مائیکرو بائیولوجی انسٹیٹیوٹ نے ایک بیان میں کہی۔

ویکسین کے مرکزی تیار کنندہ انسٹیٹیوٹ کے مطابق قومی طبی مصنوعات انتظامیہ نے 19 جون کو نوتشکیل شدہ پروٹین ویکسین کا طبی تحقیق کا اجازت نا مہ جاری کیا تھا۔ ماہرین بیجنگ کے ہسپتالوں میں اس کی طبی آزمائش کے پہلے مرحلے کا آغاز کریں گے۔
 

Advertisement