کورونا وائرس سے متعلق پاکستانی ایپ کا ‘پاک نگہبان’ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟

Last Updated On 24 June,2020 06:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے متعلق پاکستانی ایپ کا ‘پاک نگہبان’ فیچر ایمرجنسی کی حالت میں تمام ہسپتالوں میں بستر اور وینٹی لیٹرز کی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کرتا ہے۔

 کووڈ 19 جی او وی پی کے نامی پاکستانی ایپ اینڈرائیڈ فونز میں پلے سٹور اور آئی فونز میں ایپل سٹور پر مفت دستیاب ہے۔ اس خصوصی ایپ کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایپ ان افراد کے لیے بھی مدیف ہے جو کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

اس ایپ کا سب خصوصی فیچر ‘پاک نگہبان’ ہے جو شہریوں کو ایمرجنسی کی صورت میں تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے بستر اور وینٹی لیٹرز کی صورت حال کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

اس ایپ کے ذریعے پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی کل تعداد کا پتا چلایا جا سکتا ہے جبکہ اس موذی مرض سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تفصیل بھی اس میں درج ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق اس ایپ میں کورونا سے ہونے والی اموات کے اعدادوشمار بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس ایپ میں تمام صوبوں کا مکمل ڈیٹا بھی درج ہے۔
 

Advertisement