کورونا علاج: ریمڈیسویر انجکشن کی قیمت 10 ہزار 873 روپے مقرر

Last Updated On 24 June,2020 09:26 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) ڈرگ پرائس کمیٹی نے کورونا کے علاج میں استعمال ہونے والے ریمڈیسویر انجکشن کی قیمت کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈرگ پرائس پالیسی کے جاری کردہ احکامات کے مطابق 100 ایم ایل ریمڈیسویر دونوں اقسام کے محلول اور پاؤڈر کی قیمت 10873 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انجکشن پاکستان میں تیاری یا درآمد کی صورت میں مذکورہ قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 926 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 755 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 69 ہزار 536، سندھ میں 72 ہزار 656، خیبر پختونخوا میں 23 ہزار 388، بلوچستان میں 9 ہزار 634، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 337، اسلام آباد میں 11 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 892 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 50 ہزار 141 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 380 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 77 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 337 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 755 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 516، سندھ میں ایک ہزار 124، خیبر پختونخوا میں 855، اسلام آباد میں 108، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 23 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement