پنسلوانیا: (نیٹ نیوز) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بے وقت کھانا اور غذائی اوقات میں بے ترتیبی انسانی جسم کو ہمارے پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ متاثر کر سکتی ہے۔
جامعہ پنسلوانیا کے پیرلمن سکول آف میڈیسن کے سائنسدان کے مطابق وقت بے وقت کھانے سے جسم کی اندرونی حیاتیاتی گھڑی شدید متاثر ہوتی ہے۔ اس کی تفصیلات بین الاقوامی تحقیقی جریدے سائنس میں شائع ہوئی ہے۔
ذیابیطس اور میٹابولزم کی ماہر ڈاکٹر مچیل لازر اور ان کے ساتھیوں نے چوہے کا ایک ماڈل تیار کیا۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ جوں ہی ہیپاٹوسائٹس کی قدرتی ٹک ٹک خراب ہوئی خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ یعنی کولیسٹرول کی مقدار بڑھنا شروع ہو گئی۔
یہ امراضِ قلب، بلڈ پریشر، ذیابیطس اور فالج وغیرہ کی وجہ بن سکتی ہے ۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جگر کے خلیات متاثر ہونے سے بدن کے دیگر خلیات کے اوقات بھی متاثر ہو گئے۔