برطانیہ: 90 منٹ میں کورونا کا پتہ لگانے کیلئے ٹیسٹ متعارف

Last Updated On 04 August,2020 12:49 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ نے کورونا کا 90 منٹ میں پتہ لگانے کیلئے ٹیسٹ کا تیز تر طریقہ متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تیز طریقہ کار آئندہ ہفتے سے کئیر ہومز اور لیبز میں شروع کیا جائے گا،ٹیسٹ کیلئے کسی تجربہ کار سٹاف کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کہا کہ 90 منٹ کے اندر وائرس کا پتہ لگانے کیلئے لاکھوں وائرس ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔