نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے جوڑے نے عمارت سے کود کر خود کشی کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع اننت پور کے رہائشی جوڑے کو 30 جولائی کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا جس کے بعد سے میاں بیوی قرنطینہ میں تھے۔ گھر منتقلی کے 2 روز بعد جوڑا 3 منزلہ عمارت کی چھت سے نیچے کود گیا۔
مقامی پولیس چیف کے مطابق شبہ ہے کہ میاں بیوی نے ذہنی دباو اور مالیاتی مسائل کے سبب خودکشی کی، واضح رہے بھارت میں کورونا وائرس مزید پھیلتا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں بھارتی وزیر داخلہ امیت شا بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے جبکہ ایک وزیر کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔