اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے متعلق ملکی حالات بہتری کی گامزن ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 تک جا پہنچی جبکہ 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔
بہتر حکمت عملی سے بہتر نتائج آن لگے، اموات میں نمایاں کمی ہو گئی، تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 8 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 984 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 330 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہو گئی۔ 2 لاکھ 48 ہزار 873 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھی جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 93 ہزار 197، سندھ ایک لاکھ 21 ہزار 486، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 223، بلوچستان 11ہزار 774، اسلام آباد 15 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 180 کیسز سامنے آئے۔آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 ہزار 93 ہو گئی۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران11 ہزار 26 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک بھرمیں 20 لاکھ 21 ہزار 96 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔