کراچی: (دنیا نیوز) سندھ بھر میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث ایک مریض انتقال کرگیا۔ مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 224 ہو گئی، سندھ بھر میں 177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 5 ہزار 272 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سندھ بھر میں 177 جبکہ کراچی میں 29 کیسزرپورٹ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ 369 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 64 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آج کورونا وائرس سے 453 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا عوام کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔