کیا آپ لوکی کے جوس کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

Last Updated On 11 August,2020 03:50 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، وزن کم کرنے کے شوقین افراد کیلئے لوکی بہت موثر ثابت ہو سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوکی وٹامن سی، کے، اے، ای، آئرن، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جبکہ اس میں 92 فیصد پانی اور صفر کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ لوکی ٹھنڈی تاثیر رکھنے والی سبزی ہے، خصوصاً گرمیوں میں اس کے استعمال سے ڈی ہائیڈریش کی شکایت دور ہوتی ہے۔

یہ سبزی معدے کو ٹھنڈا رکھتی ہے جبکہ جگر کیلئے بھی نہایت مفید ہے، گرمیوں میں نکسیر پھوٹنے، گرمی دانوں، ایکنی اور السر سے بچاؤ کیلئے لوکی کا جوس نہایت مفید ہے۔ وزن کم کرنے کیلئے لوکی کا استعمال بہترین نتائج دیتا ہے، اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو لوکی کے جوس میں تلوں کے تیل کو مکس کرکے پینا عادت بنا لیں، لوکی کا استعمال قبض اور ڈائریا سے نجات دلاتا ہے اور جگر کے ورم کو دور کرنے کیلئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔