لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی طبی ماہر کا کہنا ہے کہ پانی یا کسی بھی مشروب کو کھانے کے دوران یا کھانے کے بعد لینا بالکل منع نہیں ہےبلکہ اُسے ضرورت سے زیادہ پینے سے روکا گیا ہے کیونکہ یہ ہماری صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہم نے اکثر سنا ہے کہ کھانا کھانے کے فوری بعد اور کھانے کے دوران پانی نہیں پینا چاہیے کیونکہ اس سے وزن بڑھتا ہے اور ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔
اس بات میں کتنی سچائی ہےاور کیا واقعی کھانا کھانے کے دوران اور بعد میں پانی یا دیگر مشروبات کے پینے سے پیٹ پھول جاتا ہے ؟ دیکھتے ہیں اس حوالے سے ماہر غذائیت’عشی کھوسلہ‘ کیا کہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متوازن خوراک کی اہمیت
بھارت سے تعلق رکھنے والی عشی کھوسلہ نامی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگ کھانا کھانے کے فوری بعد پانی پینے کو ترجیح نہیں دیتے، اس کی وجہ نا صرف وزن میں اضافے کا خوف ہے بلکہ اس سے بد ہضمی جیسے مسائل بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عشی کھوسلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پانی یا کسی بھی مشروب کو کھانے کے دوران یا کھانے کے بعد لینا بالکل منع نہیں ہےبلکہ اُسے ضرورت سے زیادہ پینے سے روکا گیا ہے کیونکہ یہ ہماری صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
عشی کھوسلہ نے مزید کہا کہ کھانے کے دوران یا کھانے کے بعد کسی بھی مائع (liquid) کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ ہم کیا پی رہے ہیں کیونکہخالص پانی سے زیادہ اچھا مائع کوئی بھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسان نیند سے اٹھنے کے 5 منٹ بعد خواب کا بیشتر حصہ بھول جاتا ہے: آسٹریلوی تحقیق
پانی کے علاوہ اگر کسی مشروب کی بات کی جائے تو لیموں پانی جس میں کچھ پتے پودینے کے شامل ہوں اور ادرک کا پانی کھانے کے ساتھ لیا جاسکتا ہے، اس سے صحت پر منفی نہیں بلکہ مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ لیموں پانی ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ سادہ پانی کا ایک گلاس، سبز چائے اور سوپ کا استعمال بھی کھانے کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب طبی ماہرین کا بھی یہی کہنا ہے کہ کھانے سے پہلے، درمیان یا بعد میں پانی پینا نقصان دہ نہیں ہے، تاہم اگر آپ نے بہت زیادہ مقدار میں کھانا کھایا ہو اور پھر پانی پینے کی کوشش کریں تو یہ ایک چیلنج ہوسکتا ہے، ایسا کرنے سے غذا ہضم اور اجزاء جذب ہوئے بغیر گزر سکتے ہیں۔
ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھرپور کھانے کے بعد ٹھنڈے پانی پینے سے ضرور گریز کرنا چاہیے کیونکہ ٹھنڈا پانی یا مشروب جیسے سافٹ ڈرنکس، کھانے کے ہضم ہونے کے عمل کو تاخیر کا شکار کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اعصابی تناؤ سے چھٹکارا، ادرک کی چائے مفید قرار
عشی کھوسلہ نے آخر میں یہ نتیجہ نکالا ہے کہ کھانے کے ساتھ پانی اور دیگر مشروبات پینا بالکل درست اور صحت مند ہے اور ضروری نہیں کہ یہ وزن میں اضافے کا سبب بنے۔