فیصل آباد چلڈرن ہسپتال میں ہڈیوں کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کا علاج شروع

Published On 09 October,2020 12:13 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال میں ٹیڑھے پاؤں اور ہڈیوں کی دیگر بیماریوں میں مبتلا بچوں کی بیماریوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب والدین کو بچوں کو علاج کے لئے لاہور یا کراچی لے کر نہیں جانا پڑے گا۔

صحت کے حوالے سے اہالیان فیصل آباد کے لئے اچھی خبر، چلڈرن ہسپتال میں ٹیڑھے پاؤں والے بچوں کاعلاج اور سرجری شروع کردی گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ سہولت فیصل آباد ریجن کے کسی ہسپتال میں موجود نہیں تھی۔

طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں ہزار میں سے 2 بچے ٹیڑھے پاؤں جیسی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، علاج کی سہولت میسر آنے کہ بعد نہ صرف سینٹرل پنجاب بلکہ ہمسایہ ممالک سے بھی والدین بچوں کو علاج کے لئے لا رہے ہیں۔

دکھیارے والدین کا کہنا ہے حکومت کو دیگر ہسپتالوں میں بھی یہ سہولت فراہم کرنی چاہیے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی پیدائش سے ایک سے دو سال تک آپریشن کئے بغیر اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔ والدین کو چاہیے کہ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر چلڈرن ہسپتال لائیں تاکہ بیماری کا بروقت علاج ممکن ہو سکے۔ ٹیڑھے پاؤں کے علاوہ گردن کا ٹیڑھا پن اور کمزور پٹھوں کا علاج بھی چلڈرن ہسپتال میں کیا جاتا ہے تاہم مریض بچوں کی بہتات کی وجہ سے
ہسپتال عملہ کو مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Advertisement