دن میں کتنے انڈے کھانے چاہئیں، ماہرین کی رائے جانیے

Published On 17 December,2020 06:51 pm

لاہور: (نیٹ نیوز) انڈے تو سب کو پسند ہوتے ہیں لیکن انڈوں کے حوالے سے زیادہ تر لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں روزانہ کتنے انڈے صحت کیلئے فائدہ مند ہیں۔

عام تجاویز کے مطابق ہفتے بھر میں 2 سے 6 انڈے کی زردی کا استعمال بتایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے سائنسی تجاویز محدود تصور کی جاتی ہیں۔ حالیہ تحقیق میں کولیسٹرول پر انڈے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اگرچہ روزانہ انڈوں کا استعمال کچھ افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے جو ایل ڈی ایل کولیسٹرول کے ذرات کو چھوٹے سے بڑا کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایل ڈی ایل ذرات کی کثیر تعداد دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتی ہے لہٰذا ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ اگر انڈوں کا استعمال کولیسٹرول کی سطح میں اضافے کا سبب بن بھی جائے تشویش کا باعث نہیں بنتا۔

لہٰذا ماہرین صحت مند انسان کیلئے دن بھر میں 3 انڈوں کا استعمال محفوظ سمجھتے ہیں۔