لاہور: (روزنامہ دنیا) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا ریمیڈیزیورکی قیمت میں کمی کردی ہے۔
روزنامہ دنیا کے مطابق ریمڈیزیور 100mgپائوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کر کے انجکشن کی نئی قیمت 5680 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ڈریپ نے قیمت میں کمی کا ایس آر او بھی جاری کردیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے 27 نومبر کو دوا کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی تھی۔اس سے قبل ریمڈیزیور 100mgپائوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت 9244 روپے مقرر تھی۔