جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے

Published On 18 December,2020 03:44 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ویسے سننے میں تو عجیب لگے گا مگر جرابیں پہن کر سونا اچھی نیند میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ دعویٰ ٹک ٹاک پر سرگرم ایک صارف ڈاکٹر کرن راج نے کیا ہے۔

جی ہاں واقعی اس ٹک ٹاک صارف کا کہنا تھا کہ جرابیں پہن کر بستر پر جانے سے زیادہ بہتر نیند کے حصول میں مدد ملے گی۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں ڈاکٹر راج کا کہنا تھا کہ آپ کو جرابیں پہن کر سونا عادت بنالینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جرابیں پہننے سے پیروں میں خون کی گردش بڑھتی ہے اور شریانیں پھیلتی ہیں۔ ان کے بقول جب خون کی شریانیں پھیلتی ہیں تو ان سے زیادہ تیزی سے حرارت ہوتی ہے، جس سے جسمانی درجہ حرارت معمول سے زیادہ تیزی سے گھٹ جاتا ہے اور جسم کا کم درجہ حرارت نیند کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھی نیند چاہتے ہیں تو پیروں کو کور کرلیں۔