لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کی آٹھ نرسوں نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا، دنیا کی سو بہترین نرسوں میں شامل ہو گئیں۔
ویمن ان گلوبل ہیلتھ اور عالمی ادارہ صحت نے دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست جاری کی ہے جن میں آٹھ پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں، نرسوں کو طبی شعبے بالخصوص کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے گلوبل 100 آؤٹ اسٹینڈنگ نرسز اینڈ مڈ وائوز لسٹ میں پاکستانی خواتین کی شمولیت پر فخر ہے۔