دل کا دورہ پڑنے سے قبل سامنے آنے والی علامات

Published On 29 December,2020 03:36 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) انسان کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کردیتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہاں ایسی علامات کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو دل کا دورہ پڑنے سے کئی ہفتے قبل رونما ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ غیر معمولی حد تک جسمانی تھکاوٹ ہارٹ اٹیک کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔ طبی ماہرین بے خوابی کو ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کے بڑھتے خطرے کا عندیہ قرار دیتے ہیں۔

سانس لینے میں مشکل بھی ہارٹ اٹیک کی علامات ہے ۔ اگر دل کی دھڑکن میں تیزی ایک سے دو منٹ تک برقرار رہے اور اس میں کمی نہ آئے ، تو ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے ۔غیرمعمولی یا بہت زیادہ پسینہ آنا بھی ہارٹ اٹیک کی ایک ابتدائی انتباہی علامت ہے ۔سینے میں درد ایک یا دونوں ہاتھوں میں نچلے جبڑے میں، کندھوں یا معدے میں شدید نوعیت کی بے اطمینانی کی شکل میں پھیل جائے تو ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے ۔
 

Advertisement