صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے افرادی قوت کو بڑھانا ہو گا: ڈاکٹر فیصل سلطان

Published On 25 December,2020 06:22 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے سب سے پہلے افرادی قوت کو بڑھانا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے قومی صحت کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے اس پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے،اتنی توجہ اس سے پہلے کسی حکومت نے اس شعبہ کی ترقی پر نہیں دی جتنی اب دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سب کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ اس شعبہ میں اگر ہم سرمایہ کاری نہیں کریں گے ہمارے لوگوں میں بہتری نہیں آئے گی۔ صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کے لئے سب سے پہلے افرادی قوت کو بڑھانا ہو گا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ریگولیٹرز کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور صحت کے شعبہ سے منسلک تمام اداروں کے انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے، ان سب پر کام ہو رہا ہے لیکن اس میں بتدریج بہتری آئے گی۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ اس میں رکاوٹیں بھی آئیں گی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا لیکن اگر ہم اپنے کام کے ساتھ مخلص ہیں اور بہتری لانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں تو کوئی وجہ بھی ہمیں کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔
 

Advertisement