وزن میں کمی لانے کیلئے زیرہ فائدہ مند کیسے ؟

Published On 23 December,2020 10:04 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ماہرین کے مطابق اگر صرف ایک کھانے کا چمچہ روزانہ کی بنیاد پر زیرہ پاؤڈر غذا میں شامل کرلیا جائے تو دوسرے طریقوں کی نسبت وزن تین گنا تیزی سے کم ہوتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرے میں فائٹو سٹیرول نامی کیمیائی مادّہ پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم میں منفی کولیسٹرول کو جمع ہونے سے روکتا ہے اور چربی جمنے نہیں دیتا۔

موٹاپے کی شکار 88 خواتین پر کی گئی ایک تحقیق کے نتائج کے مطابق وزن کو کم کرنے کیلئے زیرہ ایک انتہائی مؤثر جز ہے، زیرہ حراروں کو جلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے مزید فوائد ہیں جن میں کولیسٹرول کو کم کرنا، دل کے دورے کے خطرات کو کم کرنا، یادداشت بہتر بنانا، قوت مدافعت کو بڑھانا، خون کی کمی کو دور کرنا اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔